بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گیارہ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں 20190.98ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونےوالے 18285.90ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.42 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مئی 2019ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2315.74 ملین ڈالر رہی جو اپریل 2019ءکے مقابلے میں 30.17 فیصد زائد جبکہ مئی 2018ءکے مقابلے میں 28.36 فیصد زائد ہے۔

بلحاظ ملک مئی 2019ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 493.73 ملین ڈالر،476.57 ملین ڈالر،346.81 ملین ڈالر،387.09ملین ڈالر، 237.76 ملین ڈالر، اور70.61 ملین ڈالر پاکستان بھجوائےگئے۔

جبکہ مئی 2018ئمیں ان ممالک سے آنیوالی رقوم بالترتیب 432.05ملین ڈالر،373.85 ملین ڈالر، 290.26 ملین ڈالر،269.11ملین ڈالر، 178.96ملین ڈالر اور 60.34 ملین ڈالر تھیں۔

مئی 2019ءمیں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 303.17 ملینڈالر رہیں جبکہ مئی 2018ءمیں ان ممالک سے199.51 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں