بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نامساعد حالات میں بجٹ مناسب ہے جبکہ اعتراضات بےجا ہیں، پاکستان اکانومی واچ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں بجٹ مناسب ہے، بلاوجہ اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہایت نا مساعد حالات میں مناسب بجٹ پیش کیا گیا ہے، جس پر اعتراضات بےجا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ ممکن نہیں تھا کیونکہ اس سے زیادہ ریلیف ملک کو دیوالیہ کر دے گا، موجودہ بجٹ کا پورا ملبہ آئی ایم ایف یا پی ٹی آئی کی حکومت پر نہیں دالا جا سکتا بلکہ اسکے ذمہ دار وہ بھی ہیں، جنھوں نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن کی، چوبیس سو ارب روپے کے قرضے لیے اور اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے مزید کہا کہ ایک بھگوڑا وزیر ملک سے فرار ہونے سے قبل اقتصادی راستے میں بارودی سرنگیں بچھا گیا جبکہ نا تجربہ کار حکومت بروقت کاسازش کا ادراک نہ کر سکی جس سے حالات مزید بگڑ گئے۔

ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کاروباری برادری کے مطالبات ماننے کا مطلب ملک کو دیوالیہ کرنا ہوگا جو ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

ان کا موقف تھا کہ ملک کو بچانا بزنس مینوں کے منافع سے زیادہ اہم ہے ، ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے گینگ کے مفرور ممبران کو واپس لا کر انکے گاڈ فادر کے ساتھ جیل میں بند کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں