اشتہار

امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اربوں روپے مالیت کے اسلحے کی فروخت کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

- Advertisement -

امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئیں 3 قراردادوں کی حمایت کے لیے 7 ریپبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

اس اقدام سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو جنگی طیاروں کے پرزہ جات، گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت رک جائے گی۔

مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، امریکی عہدے دار

مذکورہ ووٹس اس وقت یقینی ہوگئے جب ریپبلکن قیادت نے اسلحہ کی فروخت کے لیے حساس رول کال پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے لیے کلیدی سیکیورٹی اتحادی کا درجہ رکھتا ہے، مشکل وقت میں ہمیں سعودی عرب کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

امریکی عہدہ دار نے برطانوی عدالت کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ کی بعض اقسام کی فروخت کو غیر قانونی قراردیئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں سعودیہ کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں