اشتہار

کروشیا کی خاتون وزیر خارجہ یورپی کونسل کی نئی سیکریٹری جنرل منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

زیگرب : کروشیا کی خاتون وزیر خارجہ ماریا پَیسینووِچ بورِچ کو یورپی کونسل کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے،ان کے حریف امیدوار بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا کہ یورپی کونسل کی سربراہی مشرقی یورپ کے کسی ملک کی کوئی سیاسی شخصیت کرے گی، بدھ کے روز ہونے والے یورپی کونسل کے اجلاس میں اراکین نے اکثریت رائے سے کروشین خاتون کو کونسل کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی رائے شماری میں چھپن سالہ بُورِچ کو 159 اور رائنڈرز کو105 ووٹ ملے تھے جبکہ ناروے کے سیاستدان تھوربیورن یاگ لینڈ کی جانشین کے طور پر بُورِچ اپنی نئی ذمے داریاں اٹھارہ ستمبر کو سنبھالیں گی۔

- Advertisement -

کروشین وزیر اعظم اینڈرج پلینکوِک کا کہنا تھا کہ کروشیا نے گزشتہ چھ ماہ میں مذکورہ آرگنائزیشن کی چیئرمین شپ کے دوران اچھا تاثر پیدا کیا ہے،’میرے خیال سے ہم نے آپسی اتحاد و اتفاق سے اپنے ملک یہ تصویر بنائی ہے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماریا پَیسینووِچ بورِچ جون 2014 میں کروشیا کی وزیر خارجہ منتخب ہوئی تھیں، ماریا کو فرانسیسی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

واضح رہے کہ یورپی کونسل کا قیام سنہ 1949 میں عالمی تنظیم کے طور پر ہوا تھا جس کا مقصد انسانی حقوق کی پاسداری، جمہوریت اور یورپ میں قانون کا نفاذ و پاسداری تھا جبکہ کروشیا نے سنہ 1996 میں یورپی کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں