برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں توسیع تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتی۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیور کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی ہر صورت جاری رکھیں گے، بھارتی مظالم آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا حق خودارادیت زیادہ دیر صلب نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اپنے تحقیقاتی مشنز مقبوضہ کشمیر بھیجیں۔
علی رضا سید کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔
قبل ازیں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتا۔
بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، سردار مسعود خان
اپنے ایک بیان میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، بین الاقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔