بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بدنامِ زمانہ سسیلین مافیا کے 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

روم:اٹلی میں بدنام زمانہ سسیلین مافیا کے خلاف چھاپہ مارکارروائی میں 19جرائم پیشہ افرادکو دھر لیا گیا ،جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق نیویارک کے بدنام ترین گامبینو خاندان سے بھی ہیں۔ پولیس حکام نے ان چھاپوں کے دوران تین ملین کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام نے اطالوی علاقے پالیرمو میں چھاپے مارتے ہوئے سسلین مافیا کے متعدد ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا لیکن یہ ضرور بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق نیویارک کی بدنام زمانہ گامبینو فیملی سے ہے۔

اطالوی سکیورٹی ادارے ملک کے مشہور انزیریلو قبیلے کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس خاندان کا تعلق کوسا نوسٹرا گروپ سے ہے۔ کوسا نوسٹرا گروپ کے ارکان اسی کی دہائی میں بحیرہ روم کے جزیرے کو چھوڑ کر دیگر مختلف علاقوں میں آباد ہو گئے تھے۔ اس وقت اس گروپ میں اندرونی لڑائی کا آغاز ہو گیا تھا اور انزیریلو قبیلہ انتہائی دہشت ناک سمجھے جانے والے مافیا باس سلواتورے (ٹوٹو) سے شکست کھا چکا تھا۔

ماضی میں انزیریلو خاندان امریکا فرار ہو گیا تھا لیکن2000 میں اس خاندان کی کوسا نوسٹرا گروپ سے صلح ہو گئی اور یہ واپس اٹلی آ کر آباد ہو گیا تھا۔اس مافیا گروہ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں تقریبا دو سو پولیس اہلکار شامل تھے اور ان میں سے متعدد کا تعلق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے بھی تھا۔

مجموعی طور پر انزیریلو اور گامبینو خاندان کے انیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کوسا نوسٹرا پالیرمو اور امریکا کے طاقتور جرائم پیشہ گروپوں، خاص طور پر نیویارک کے گامبینو خاندان کے درمیان نئے تعلقات وجود میں آئے ہیں۔ابتدائی چھاپوں میں اس مافیا کے تین ملین کے اثاثے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں