اشتہار

گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ، بوم بوم آفریدی کی دھوم، بولرز کی درگت بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بوم بوم آفریدی نے دھوم مچادی، آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن وولوز نے مونٹریال ٹائیگرز کو 10 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں شاہد خان آفریدی نے بولرز کو دھو ڈالا، بوم بوم نے پانچ بلند و بالا چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 40 گیندوں پر 81 رنز بنا ڈالے۔

مونٹریال ٹائیگرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایش سودھی نے 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

وولوز نے ہدف 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، شاہد خان آفریدی کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں شاداب خان کی ٹیم ٹورنٹو نیشنلز کو ایڈمنٹن رائلز کے خلاف 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

میچ 19 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنٹو نیشنلز نے 6 وکٹ پر 191 رنز بنائے، شاداب خان نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

فاتح ٹیم نے ہدف 17.5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، ہینریچ کلیسن 45، یووراج سنگھ 35 اور منپریت گونی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 42 رنز دے کر دو وکٹیں لیں جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں