اشتہار

ممتاز عالم دین شیخ محمد بن حسن آل الشیخ خطبہ حج دیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : ممتاز عالم دین، علماء کونسل کے رکن اور خادم الحرمین الشریفین آڈیٹوریم برائے حدیث کے چیئرمین شیخ محمد بن حسن آل الشیخ خطبہ حج دیں گے، خطبۂ حج کی ذمہ داری سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار کمیٹی کی جانب سے رواں سال یوم عرفہ کو خطبہ حج کی ذمہ داری ممتاز عالم دین، علماء کونسل کے رکن اور خادم الحرمین الشریفین آڈیٹوریم برائے حدیث کے چیئرمین الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو سونپی ہے۔

الشیخ محمد آل الشیخ کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا ہے، الشیخ محمد آل الشیخ 10 سال سے الشریعہ کالج میں لیکچرار کی خدمات انجام دیتے رہےہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ امام محمد بن سعود کے الشریعہ کالج میں داخلہ لیا اور یم اے کی ڈگری ہائرجوڈیشل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔

الشیخ محمد آل الشیخ 1426ھ سے سعودی عرب کے سپریم علماء بورڈ کے رکن ہیں جبکہ انہیں سائنس وافتاء ریسرچ کمیٹی کارکن مقرر کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ سال مسجدنبوی ﷺ کےخطیب ڈاکٹرحسین بن عبدالعزیزآل الشیخ نے خطبہ حج دیاتھا۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہرسال کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا جو 9 ذی الحج بروز پیر کو اسے تبدیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج سعودی عرب کے شہروں خصوصاً مکہ اور مدینہ میں موجود ہے ، جہاں عازمین حج کا رکن اعظم و قوف عرفہ 10 اگست کو ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں