تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وزیر اعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

مظفر آباد: یوم شہدا کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، وزیر اعظم اور آرمی چیف ایل او سی پر جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور سپہ سالار شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملیں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس اور آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل تھی لیکن ہم اس میں کامیاب ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے آج پاکستان میں امن کی فضا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی ہیں، اب دنیا کی باری ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے نہ دیں۔

Comments

- Advertisement -