اشتہار

لڑکی اور لڑکے کی ماں کا واٹس ایپ پر جھگڑا، عدالت نے سمدھن کو سزا سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے واٹس ایپ پر سمدھن کو دھمکی دینے اور مغلظات بکنے کے الزام ثابت ہونے پر لڑکی کی والدہ کو سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کی عدالت میں اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ درج تھا، جس میں ایک خاتون نے درخواست دائر کی تھی کہ سمدھن اُسے واٹس ایپ پر دھمکیاں دیتیں اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرتی ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کی تھی جس کے بعد دلائل مکمل ہوئے تو جج نے فیصلہ محفوظ کیا جسے گزشتہ روز سنا دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے واٹس ایپ پر نازیبا پیغام بھیجنے اور دھمکیاں دینے کا جرم ثابت ہونے پر لڑکی کی ماں کو دس ہزار درھم جرمانے کی سزا سنائی۔ امارات ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے منفرد مقدمے کا فیصلے میں کہا کہ سماعت کے دوران یہ ثابت ہوا کہ بیٹی کی ساس کو اماراتی خاتون نے واٹس اپ پر برا بھلا کہا تھا اور ملزمہ نے اس بات کا اقرار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر دو عورتوں‌ کی لڑائی عدالت تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق عدالت نے دونوں بزرگ خواتین کے درمیان تصفیحہ کی کوشش بھی کی جسے خاتون نے مسترد کیا اور بولا کہ وہ انصاف کی طلبگار ہیں۔ مدعیہ نے عدالت کو بتایا تھاکہ جب بہو کی والدہ کی جانب سے واٹس اپ پر انتہائی نامناسب پیغام ملا تو غصے میں اس کا جواب دیا۔ اس کا جواب دینا جائز تھا کیونکہ پہل دوسری جانب سے کی گئی تھی۔

لڑکے کی ساس نے عدالت میں خود پر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ غیر اخلاقی الفاظ اور دھمکی آمیز گفتگو کا آغاز میری بیٹی ساس نے کیا تھا اور میں نے ان کا جواب دے دیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق مدعیہ علیہ کے بیان پر شکایت کنندہ نے جواب دیا کہ پہل آپ نے کی تھی جس کے بعد دونوں خواتین میں دوران سماعت کی جھگڑا شروع ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں