تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

52 کروڑ ڈالر جیتنے والی خوش قسمت خاتون

کیلی فورنیا: امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 52 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لارنی بیبل نے سان ڈیگو مارکیٹ سے جون میں دو میگا ملین لاٹری خریدیں اور انہیں گھر میں چھپا دیا تاکہ کسی کو خبر نہ ہو۔ تین ماہ بعد جب جب گزشتہ روز قرعہ اندازی ہوئی تو اُن کے پاس موجود لاٹری کے نمبر لگے، لارنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27،68،17، 19 اور چالیس نمبر کے ٹکٹ خریدے تھے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے 7 جون کو ہونے والی قرعہ اندازی کے بعد لاٹری خریدی اور اپنی قسمت کو آزمایا، 17 ستمبر تک تو لکی ڈرا نہیں ہوا تھا البتہ انتظامیہ نے جلد خوش قسمت کا نام بتانے کا اعلان کیا تھا۔ ’’جب مجھے معلوم ہوا کہ میں ہی وہ خوش قسمت ہوں جو لاٹری جیت گئی تو دل تیز تیز دھڑکنا شروع ہوگیا، ایک بار پھر نمبر نکال کر دیکھے تو یقین ہی نہیں آیا کہ میرا خواب سچ ہوگیا تھا‘‘۔

خاتون نے اپنے مقام اور شناخت کو خفیہ رکھا اور اتنظامیہ سے رابطہ کر کے جلد اپنی رقم لینے کا وعدہ بھی کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ لارنی نے 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم جیتی، جو انہیں نقد بھی دی جائے گی البتہ خوش قسمت خاتون کو فیڈرل ٹیکسز کی کٹوتی کے بعد 34 کروڑ  ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

لارنی کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے گھر خریدیں گی اور ایک کروڑ ڈالر کی مزید لاٹریاں بھی خریدیں گی۔

Comments

- Advertisement -