اشتہار

عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثر ہوگی، ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا ہے عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثرہوگی، ان کا پیغام بہت دور تک جائے گا ، 30 سالو ں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اےآروائی نیوزسے خصو صی گفتگو میں کہا وزیراعظم پاکستان کا مشن کشمیر دورہ بہت اہم ہے، امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان میں ملاقات بہت اہم ہوگی، ٹرمپ کہہ چکے ہیں عمران خان میر ے دوست ہیں، ڈونلڈٹرمپ اورعمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔

ڈیموکریٹ رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثرہوگی، ان کا پیغام بہت دور تک جائے گا، وزیراعظم پوری دنیا کو کشمیر کا معاملہ سمجھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

- Advertisement -

طاہرجاوید نے کہا 30 سالو ں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا، بہت جلد کچھ ارکان کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ٹرمپ سےون آن ون ملاقات کریں گے

یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان 27ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں