اشتہار

ٹرمپ نے بطور صدر حلف کی خلاف ورزی کی، اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نینسی پلوسی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام نے قومی سلامتی اور ملک کے صدارتی انتخابات کے عمل سے خیانت ظاہر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بحثیت صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ ٹرمپ امریکی عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی رقم کو اپنے صدارتی حریف کی پوزیشن کمزور کرنے پر صرف کررہے ہیں ۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن کمزر کرنے کے لئے جو غیر قانونی حربے استعمال کئے ، ان سے اس حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے جو بحیثیت صدر، ٹرمپ نے اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ان حربوں سے صدارتی الیکشن کی شفافیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ نے اس رقم کو اپنے پاس گروی رکھ لیا جو یوکرین کی مدد کے لئے کانگریس کے دونوں پارٹیوں کے اراکین نے منظور کی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اس طرح امریکا کی قومی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کردیئے ہیں ،ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے ٹرمپ کے اس اقدام کو قومی سلامتی اور ملک کے صدارتی انتخابات کے عمل سے خیانت قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں