اشتہار

بغدادی کی مخبری کرنے والے کیلئے ڈھائی کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کیلامولر میں ہلاک ہونے والے ابوبکرالبغدادی کی تفصیلا ت فراہم کرنے والے مخبر کوڈھائی کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پیغام رساں داعش کا اہم رکن تھا جس نے بغدادی کو شام کے اطراف میں آنے جانے اور چھپے رہنے کے لیے ٹھکانے کی تعمیر میں ان کی مدد کی،پیغام رساں جب کارروائی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تو جائے وقوع پر ہی موجود تھا اور دو روز بعد انہیں اہل خانہ سے الگ کردیا گیا۔

پیغام رساں کی شناخت ظاہر کیے بغیر انعام کے حوالے سے اخبار کا کہناتھا کہ تفصیلات فراہم کرنے والے کو انعام کے طور پرڈھائی کروڑ ڈالرکی خطیر رقم سے نوازا جائے گا جو امریکا نے البغدادی کے سرکی قیمت مقرر کی تھی۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیغام رساں بغدادی کی نقل و حرکت کے علاوہ شام میں ان کی آخری پناہ گاہ کے ایک،ایک کمرے سے بھی واقف تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیغام رساں ایک عرب ہے جو اپنے ایک عزیز کی داعش کے ہاتھوں موت کے بعد ان کا مخالف بن گیا تھاجس کرد انٹیلی جنس کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کُردوں نے ان کو امریکیوں کے حوالے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یقین دلانے کے کئی ہفتے گزارے اور گزشتہ ماہ ہی کارروائی کے لیے موقع ترتیب دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ان کی فوج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو شام میں ایک کارروائی میں ہلاک کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں