اشتہار

الزائمر اور کمزور یاد داشت کے افراد دار چینی کا استعمال ضرور کریں

اشتہار

حیرت انگیز

دار چینی سے متعلق آپ سے یقیناً سن رکھا ہوگا کیونکہ یہ بوٹی تقریباً تمام ہی پاکستانی گھرانوں مصالحے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دار چینی کینسر اور ذیابطیس سے بچاؤ کےلیے بہت مفید شہ ہے۔

دارچینی دنیا زیادہ تر دنیا کے صرف پانچ ممالک میں پائی جاتی ہے جس میں ایک ملک پاکستان ہے اور یہ بھی بتاتے چلیں دارچینی درخت کی چھال ہے اور یہ گرم و خشک ہوتی ہے لیکن جب پکوان میں اس کا استعمال کیا جائے تو وہ کھانے کو نہ صرف ذائقہ دار بناتی ہے بلکہ کھانے سے خوشبو بھی بہت اچھی اٹھتی ہے۔

دار چینی بہت سی بیماری سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ جسم میں کینسر کے تیزی سے پھیلنے والے خلیات کو روکتی ہے دماغی امراض الزائمر اور یاد داشت کھونے جیسے مسائل سے بھی بچاتی ہے۔

- Advertisement -

آئیے آپ کو دار چینی کے فوائد بتاتے ہیں۔

پہلا : کینسر سے بچاؤ

دارچینی واقعاً کینسر کا بہترین علاج ہے اور یہ بات سنہ 2010 میں تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے یہ کینسر کے خلیات کو تیزی سے پھیلنے سے روکتا ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ میں ایک تحقیق مرکز کا کہنا تھا کہ دارچینی میں موجود اینٹی پرولیفریٹیو اور اپپوپٹوپس کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔

دوسرا : دماغی صحت

خدا نے تمام نوع انسانیت کو یکساں دماغ اور صلاحیتیں عطا کی ہیں لیکن کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو واقعاً دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں اور یاد داشت کو کمزور کرتی ہیں۔

لیکن دارچینی کے اجزاء دماغ کو نقصان دہ کیمیا کے اثرات سے بچاتے ہیں اور دماغی امراض الزائمر اور یاد داشت کھونے جیسی بیماریوں سے نجات دیتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ تیزی سے کام کرے تو ناشتے میں دار چینی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اس کا سپلیمنٹ بھی لیں۔ پھر آپ خود اس کے مفید اثرات کا دیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں