پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کو آگے لے کر جائیں گے، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ جاری منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے، سی پیک کے تحت آج کا اجلاس نہایت مثبت رہا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھائیں گے درآمدات کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پشاور سے کراچی ریلوے منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے، سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، 2 ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک کے تحت 8 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری پر بات چیت ہوئی ہے، فولاد سازی میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر 6 ماہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، گوادر میں نئی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک میں بہت وسعت آئی ہے، سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں بھی تعاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 4 ارب ڈالر کا اسٹیل درآمد کرتا ہے، اس شعبے میں خود کفالت کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، اسٹیل مل کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا نظام نیا ہونے جارہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ترجیح ہے، کے سی آر کو نویں جے سی سی سی کے منٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا فرسودہ نظام نیا ہوجائے گا، 9 ارب ڈالر کا منصوبہ اگلے 5 سال میں مکمل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں