بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 40 ہزار 881 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 881 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 641 پر بند ہوا تھا۔

ایک دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 50.74 کروڑ شئیرز کا ریکارڈ لین دین کیا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 39.93 ارب سے بڑھ کر 20 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ میں بے حد تیزی دیکھی جارہی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

پیر کے روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں