تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

جامعہ ملیہ کے طلبا پر پولیس کا بدترین تشدد، بالی ووڈ خانز خاموش

ممبئی: بھارت میں متنازع شہریت بل اور جامعہ ملیہ کے طلبا پر پولیس کے بدترین تشدد کے معاملے پر بالی ووڈ خانز نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت بل اور جامعہ ملیہ دہلی کے طلبا پر پولیس کے بدترین تشدد پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں لیکن بھارت میں رہنے والے مسلم بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان خاموش ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جامعہ ملیہ سے ہی فارغ التحصیل ہیں لیکن سارے معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

جامعہ ملیہ سے ہی فارغ التحصیل نصیر الدین شاہ، جاوید اختر اور کرن راؤ نے بھی سارے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو جامعہ ملیہ واقعے پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی پولیس نے جامعہ ملیہ کی طالبہ کا گھر اجاڑ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو لائیک کی تھی جس میں پولیس طلبا پر تشدد کررہی تھی، لوگوں کی تنقید پر اکشے نے وضاحت دی اور کہا کہ جامعہ ملیہ کے طلبا کی ویڈیو غلطی سے لائیک ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے باعث مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جو حیدرآباد، کولکتہ اور ممبئی سمیت مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں۔

دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی اس متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے، طلبا اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جبکہ پولیس نے طلبا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -