اشتہار

کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں، افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں