تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بھارتی میڈیا کا اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ

نئی دہلی: بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج بھی آئی ایس پی آر کی متعرف ہوگئی، اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی معترف ہوگئی، بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیانیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنا پڑے گا۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنٹ نے کہا کہ بھارت کی افواج کے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلسٹی ونگ اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر موثر اندازمیں بیانیہ دیتا ہے۔

راجیش پنٹ نے کہا کہ پاک افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کا وزن ہے، ان کی بات کو دنیا میں توجہ سے سنا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کشمیر پر گفتگو کو یورپ توجہ دیتا ہے، وہ خطے کی بات کریں تو دنیا محسوس کرتی ہے، بھارت کو بھی اس سمت میں دیکھنا ہوگا، وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -