اشتہار

کسٹمز حکام کی بڑی کارروائی، بحری جہاز سے اربوں روپے مالیت کی کوکین برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مونتی بیدیو : جنوبی امریکی ملک یوروگوائے کی ایک بندرگاہ سے حکام نے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی ہے، افریقہ بھیجی جانے والی منشیات کا وزن تقریبا ساڑھے 4 ٹن اور مالیت تقریبا ایک ارب یورو بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی حکام نے بتایاکہ یہ کوکین ایک ایسے بحری جہاز پر لدی ہوئی تھی، جس کے ذریعے سویا کا آٹا مغربی افریقی ملک ٹوگو بھجوایا جا رہا تھا، جس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اس جہاز سے یہ کوکین برآمد کی، اس وقت یہ جہاز مونٹی ویڈیو کی بندرگاہ میں لنگر انداز تھا۔

یوروگوائے گزشتہ کافی عرصے سے جنوبی امریکا سے منشیات کی افریقہ اور یورپ کو اسمگلنگ کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔

- Advertisement -

یوروگوائے کی بحریہ اور کسٹمز حکام نے بتایا کہ یہ منشیات اس بحری جہاز میں ہزاروں پیکٹوں کی صورت میں چھپائی گئی تھیں اور حکام کو شک اس وقت پڑا جب اس کارگو شپ کے مختلف کنٹینرز کی اسکیننگ کے دوران ماہرین کو محسوس ہوا کہ ان میں سویا کے آٹے کے پیکٹوں کے نیچے کچھ اور بھی چھپایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً ساڑھے 4 ٹن کوکین صرف ایک کنٹینر سے برآمد ہوئی ہے، جہاز کے باقی تین کنٹینرز کھول کر ان کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے، اگر ان میں سے بھی کوکین برآمد ہوئی، تو ان منشیات کا مجموعی وزن 15 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

اس کارروائی کے بعد یوروگوائے کی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ یوروگوائے میں آج تک برآمد کی جانے والی سب سے بڑی مقدار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹنوں کے حساب سے اس کوکین کا ضبط کیا جانا یوروگوائے کی تاریخ میں منشیات کے اسمگلروں کو لگنے والا آج تک کا سب سے بڑا دھچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں