اشتہار

افغانستان میں فضائی آلودگی، 8 ہزار سے زائد افراد متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے 17 افراد ہلاک جبکہ 8 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے اور اس کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں پہنچے جہاں ایک ہفتے کے دوران اموات ہوئیں۔

- Advertisement -

افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کا بھی شکار ہے اور شہری سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔

افغانستان میں شہری گھروں اور دفاتر میں سردی کے موسم میں عام طور پر غیر معیاری ایندھن اور کوئلے کا استعمال کرتے ہیں جو ملک میں فضائی آلودگی کی ایک وجہ بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں