اشتہار

لیجنڈ کامیڈی اداکار لہری کا 91 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : برجستہ جملوں اور بے ساختہ مکالموں سے قہقے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار لہری کی آج 91 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنہ 1950 میں فلم ’انوکھی‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار لہری نے اپنے برجستہ، خوبصورت اور چبھتے ہوئے جملوں کے اداس چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھیری۔

سفیر اللہ عرف لہری نے اپنے منفرد انداز اور طنز و مزاح کے باعث بہت جلد ترقی کی منازل طے کی۔

- Advertisement -

لہری نے کم و بیش سوا دو سو فلموں میں کام کیا، جن میں انسان بدلتا ہے، رات کے راہی، فیصلہ، جوکر، کون کسی کا، آگ، توبہ، جیسے جانتے نہیں، اور دیگر شامل ہیں جبکہ ’انجمن، پھول میرے گلشن کا، دل میرا دھڑکن تیری‘ لہری کی یادگار فلمیں ہیں۔

لہری پاکستان کے وہ پہلے کامیڈین ہیں، جنہوں نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ نگار 11 مرتبہ حاصل کیا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ان کا آخری ایوارڈ بھی نگار ایوارڈ تھا، جو سن 1993 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔

لہری ایسے لیجنڈ کامیڈی اداکار ہیں جن کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مداح تھے اور آج بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں