اشتہار

’صحت انصاف کارڈ، اب کسی غریب کو دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا مقصد غریب آدمی کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے، اب کسی غریب کو علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گوجرانوالہ میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا ہے، گوجرانوالہ کے 2 لاکھ 65 ہزار 641 خاندان مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سیالکوٹ کے ایک لاکھ 65 ہزار 195 خاندان کو ہیلتھ کارڈ دئیے جارہے ہیں، صحت انصاف کارڈ سے غریب آدمی 7 لاکھ 20 ہزار تک کا علاج کراسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 32 اضلاع کے اندر ہیلتھ کارڈ دیا جاچکا ہے، ملک میں 300 اسپتال صحت سہولت پروگرام کے پینل پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مخنث کمیونٹی کے لیے صحت انصاف کارڈ کی سہولت خوش آئند ہے، وزیراعظم

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے اجرا سے اب کسی غریب کو علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مخنث کمیونٹی کے لیے صحت انصاف کارڈ کی سہولت خوش آئند ہے، گزشتہ حکومتوں نے مخنث کمیونٹی کے حقوق کے لیے کردار ادا نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کے لیے علاج کے اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہے،غریب کینسر کے علاج کے لیے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کر دیتے ہیں، ہیلتھ انصاف کارڈغریبوں کو اعتماد دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں