اشتہار

زبیدہ آپا کو بچھڑے دو برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کو ہم سے بچھڑے دو برس کا عرصہ بیت گیا مگر اُن کے ٹوٹکوں پر لوگ آج بھی عمل کررہے ہیں۔

کھانوں کی مزیدار تراکیب اور باورچی خانے کو سنوارنے سمیت امور خانہ داری سے جڑے مسائل کا سادہ ٹوٹکوں سے حل بتانے میں مہارت رکھنے والی، نہایت نفیس مزاج اور مشرقی روایات کی امین، شفیق میزبان زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کا انتقال چار جنوری 2018 کو کراچی میں ہوا۔

سفر زندگی

- Advertisement -

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارت کی ریاست حیدرآباد میں پیدا ہوئیں وہ دس بہن بھائی تھے جن میں سے اُن سمیت چار  جن میں معروف مصنّفہ فاطمہ ثریا بجیا، انور مقصود اور شاعرہ زہرہ نگاہ شامل ہیں۔ زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کے بالوں کا اندازگفتگو، زیور اور لباس مشرقی روایت کی عکاسی کرتا تھا۔

انہوں نے فنون لطفیہ کے ایک الگ ہی شعبے کا انتخاب کیا اور امور خانہ داری کی ماہر کی صورت میں سامنے آئیں، وہ مزیدار کھانوں سے دستر خوان سجاتیں اور گھریلو مسائل کا عام ٹوٹکوں سے حل بھی بتاتیں جس نے انہیں خواتین میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔

آپا نے کھانے بنانے کے مختلف پروگراموں میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے جس کے دوران وہ خواتین کو امور خانہ داری سے متعلق مخلتف مسائل کے حل بھی بتاتیں اور دھیرے دھیرے وہ باورچی خانے اور گھر کے تمام مسائل بتانے لگیں یوں  انہیں زبیدہ آپا کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں