اشتہار

خاتون نے دو بچوں کو قتل کرکے عمارت سے چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو : امریکا میں ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے اور دادا کو شدید زخمی کرنے کے بعد 11 ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی شہر شکاگو میں اس وقت پیش آیا جب ایک 20 سالہ ماں نے اپنے 7 سال کے بچے پر 19 مرتبہ چاقو سے وار کیا اور دو سالہ بچے کو 11 ویں منزل سے نیچے پھینکا۔

خاتون نے اس دوران اپنے 70 سالہ دادا کو بھی زخمی کیا بعدازاں خود بھی گیارویں منزل سے چھلانگ لگادی، تاہم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جس پر دو بچوں کو قتل کرنے اور بزرگ کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 سالہ زخمی بھی تاحال استپال میں زیر علاج ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی حالت تشویش ناک ہے تاہم امکان ہے وہ زندہ بچ جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت امیر اور جونٹاوس کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں