اشتہار

سعودی عرب، جج کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور جج کو اغوا کرنے میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد محمد حسین العمار کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد محمد حسین العمار کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا، سعودی وزارت داخلہ نے 2016 میں العمار کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

- Advertisement -

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتیوں، اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور جج کو اغوا کرنے میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گھروں میں نقب لگانے والا ماہر چور گرفتار

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد العمار قطیف میں متعدد کیش وین کو بھی لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب میں پولیس نے گھروں میں نقب لگانے والے ماہر چور کو گرفتار کیا تھا، ملزم چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ریاض پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی عمر 30 سال ہے، ملزم واردات سے قبل ریکی کر کے اس امر کی یقین دہانی کرتا تھا کہ جس گھر میں وہ نقب لگانے والا ہے وہاں کوئی موجود نہ ہو۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے متعدد اشیاء برآمد ہوئی ہیں جن میں سونے کے زیورات کے خالی ڈبے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، گھروں میں رکھی جانے والی قیمتی اشیاء شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں