اشتہار

لپ اسٹک کی تعریف کرنے پر پولیس افسر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس حکام نے خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایک پولیس انسپکٹر کو خاتون سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے دوران کا کہنا کہہ رہی ہے کہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہمیں دیکھ کر گاڑی سے اترے اور مجھے روک کر کہنے لگے کہ تمہاری لپ اسٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔

- Advertisement -

غیر خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے واقعے کی ویڈیو بنالی اور پولیس افسر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ اس افسر کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود دیگر پولیس اہلکار لوگوں کو ویڈیو بنانے سے روکتے رہے۔

ویڈیو میں پولیس افسر کو خاتون سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اے ایس آئی خاتون سے معافی مانگنے کےلیے اس کے پاوٓں بھی پڑ رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نئی دہلی پولیس ڈپارٹمنٹ سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سب انسپکٹر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک سمجھا جاتا ہے جہاں آئے روز خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بعدازاں انہیں بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں