اشتہار

امریکا میں داخلے سے انکار، شہری نے دلبرداشتہ ہوکر گلا کاٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی/ واشنگٹن : غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے میکسیکن تارک وطن نے امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اپنا ہی گلا کاٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ایک باشندے نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اجازت نہ ملنے پر میکسیکن شہری دلبراشتہ ہوگیا اور سرحد پر ہی اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس اور میکسیکو کے درمیان واقع بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر پیش آیا، یہ سرحدی پل میکسیکو کے شہر رینوسا اور ٹیکساس کے قصبے فر کے درمیان واقع ہے۔

- Advertisement -

میکسیکن عہدے داروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ میکسیکو کی طرف سے آنے والے ایک شخص نے امریکا جانے کی کوشش کی لیکن سرحدی حکام نے اسے اجازت نہیں دی۔

اجازت نہ ملنے پر مذکورہ شخص نے اپنی جیب سے چاقو نکال کر اپنی گردن پر پھیر دیا جس کے باعث وہ خون میں لت پت ہو کر سڑک پر گر پڑا اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تارک وطن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنا گلا میکسیکن سرحد پر ہی کاٹا تھا تاہم ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے شخص کو امریکی حکام سے بات کرتے اور اپنے ہاتھ گلا کاٹے دیکھا گیا ہے۔

سرحدی عہدے دار کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں داخل ہو کر پناہ کے لیے درخواست دینا چاہتا تھا لیکن سرحد عبور کرنے کی اجازت نہ ملی اور اس نے خودکشی کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں