اشتہار

کشمیری رہنما نے غیرملکی سفارتکاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے غیرملکی سفارت کاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما التجا مفتی نے غیرملکی سفارت کاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منصوبہ بندی سے سفارت کاروں کا دورہ کرا کرگمراہ کرنا چاہتا ہے۔

التجا مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یہ دورہ منظم طریقے سے کرایا، سری نگر کے راستے جو تاج اور گرینڈ پیلس جاتے تھے ان کو بند کر دیا گیا۔

- Advertisement -

کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نظر میں یہ دورہ کوئی معنی نہیں رکھتا، مقبوضہ کشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تو وفد کو آزادانہ دورے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارت کاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار سفارت کاروں کو منتخب دورہ کروا کر وادی کی صورت حال سے متعلق سچ نہیں چھپا سکتی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے حق میں فیصلہ سنادیا

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاری پابندیو ں کے نوٹیفکیشن کو چھاپا جائے، غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں