اشتہار

طیارہ حادثہ، حسن روحانی کا یوکرینی صدر سے براہ راست رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران / کیئو: ایران کے صدر حسن روحانی نے مسافر طیارہ گرنے کے بعد اب سے کچھ دیر قبل یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینس کے سے رابطہ کیا اور اُن سے تعزیت کا اظہار کیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے ایرانی فوج اور تحقیقاتی اداروں کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا کہ انہوں نے اپنی غؒطی کا اعتراف کیا۔ یوکرینی صدر نے حسن روحانی سے کہا کہ طیارہ تباہ ہونے کا معاملہ دو ممالک کے درمیان ہے، ہمیں یقین ہے کہ ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایران سخت کارروائی کرے گا۔

صدر ولودیمیر زیلینس کے کا کہنا تھا کہ تکینیکی ماہرین بھی عالمی معیار کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے اپنی جانب سے یوکرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ اس معاملے پر تحقیقاتی ٹیم بنائیں جس میں یوکیرین کے ماہرین بھی شامل ہوں گے تاکہ ہم اچھے انداز سے معاملے کی تہہ تک پہنچا جاسکے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: یوکرینی طیارہ حادثہ، خاتون مسافر کی 20 منٹ پہلے شوہر سے گفتگو

دونوں ممالک کے سربراہان نے خارجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا جبکہ یوکرینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایران جلد ہی اُن کے حوالے کردے گا۔

ایران اور یوکرین کے صدور نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسافر طیارہ تباہ ہونے کے سے قبل دونوں ممالک کے جیسے تعلقات تھے، اُسی سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ کشیدگی کو ختم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز ایران کی فضائی حدود میں یوکرینی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 176 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، اس جہاز میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی کمانڈرنے یوکرین طیارے کی تباہی پر قوم سے معافی مانگ لی

امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا جس پر ایرانی حکام نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا، مگر آج ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’جہاز کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ سیکیورٹی حکام اُسے کروز میزائل سمجھ بیٹھے تھے۔

انہوں نے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم سے معافی بھی مانگی جبکہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے بھی واقعے پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں