تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیراگلائڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ

پیرس : فرانس میں ایک پیرا گلائڈر کو اسٹیکنگ اسکائی جمپ کرنا مہنگا پڑگیا، پیراگلائڈر نے جیسے ہی اسکائی جمپ کی تو چیئرلفٹ کی کیبل میں پھنس گیا، جس کی ویڈیو ببھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موسم سرما میں دنیا کے بیشتر علاقے برف کی سفید چادر اوڑھ لیتے ہیں جو اسٹیکنگ کرنے والوں اور پیراگلائڈرز کی پسندیدہ جگہ بن جاتی ہے لیکن بعض اوقات ان کی مہم جوئی انہیں بہت مہنگی پڑجاتی ہے، ایسا کچھ فرانس کے شہر کارڈن میں ایک پیرا گلائڈر کے ساتھ ہوا۔

فرانسیسی علاقے کارڈن نے سفید پوش چادر اوڑھی ہوئی ہے، جس کے باعث ایئر بیس بوائے( سوشل پر معروف نام) نام سے مشہور شخص نے مذکورہ علاقے میں اسٹیکنگ اسکائی جمپ کا پروگرام بنایا۔

پیراگلائڈر اپنی مہم جوئی کی ویڈیو بھی بنارہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئربیس بوائے نے خوبصورت ٹیک آف کیا تاہم چند ہی لمحے بعد وہ ایئرلفٹ کی کیبل سے ٹکرا کر اس میں پھنس گیا اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں کیبل سے پیرا گلائڈر کے ٹکرانے کی زور دار آواز سنی جاسکتی ہے، جس کے بعد اس کا پیراشوٹ کیبل میں پھنس جاتا ہے۔

چند لمحے بعد ویڈیو میں ایک سنو اسکوٹر اور ریسکیو عملے کے افراد نظر آتے ہیں جس پیراگلائڈر کو ایک رسی کی مدد سے نیچے اتارتے ہیں۔

ایئر بیس بوائے نے ‘پیراگلائڈنگ اسکیئنگ ایکسیڈنٹ’ کے عنوان سے یہ ویڈیو کلپ یوٹیوب پر بھی شیئر کیا۔

Comments

- Advertisement -