اشتہار

برطانوی چوروں نے وائر لیس سگنلز سے قیمتی کار چرالی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی ریاست آئرلینڈ میں شاطر چور بغیر لاک توڑے اور چابی لگائے گھر کے باہر کھڑی بیش قیمتی گاڑی لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست شمالی آئرلینڈ کے علاقے نیوری میں نیو ٹاؤن روڈ پر واقع گھر کے باہر کھڑی لاک گاڑی کو چور نے بغیر چابی اور بغیر لاک توڑے انتہائی مہارت سے چوری کرلی۔

شاطر ملزمان نے گھر کے باہر کھڑی گِرے رنگ کی بیش قیمت کار اسپورٹس کار بی ایم ڈبلیو 640 ڈی کو صبح کے وقت چوری کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب چور آپ کی گاڑی کے ‘کی فوب’ سے وائرلیس سگنل کو ری ڈائریکٹ کرکے گاڑی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

پولیس نے دیگر شہریوں کو بھی خبردار کیا کہ گاڑی کے مالکان کو وہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو وہ اپنے گھر کی حفاظت کرنے کے لیے اپناتے ہیں۔

پولیس نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس گیراج کی سہولت ہے تو اپنی گاڑیوں کو وہاں کھڑا کریں، اگر گیراج نہیں ہے تو گاڑی کی حفاظت کے لیے علیحدہ سے کار لاک کا استعمال کریں جس میں اسٹیرئنگ کالم لاکس اور زنجیریں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی چابیوں کو گھر کے بیرونی دروازوں اور دیواروں سے دور رکھیں، وائر لیس سگنلز کو بلاک کرنے کے لیے ایسی گاڑیوں کی چابیوں کو ایک دھاتی مادے سے بنے پاؤچ میں رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں