اشتہار

ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کی بڑی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو میں دانش کا کردار ادا کرنے والے نامور پاکستانی فنکار ہمایوں سعید نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ کی بڑی خواہش پوری کردی۔

ایک روز قبل ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمایوں آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘۔ ہمایوں سعید نے ماہرہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ سپر اسٹار، میں کچھ نہیں بس میرے والدین اور پیار کرنے والوں کی دعا ہے، عزت اور شہرت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہمیشہ خوش رہو۔‘

ماہرہ خان نے ہنسنے والا ایموجی بنا کر بھیجا اور لکھا کہ ’’سپر اسٹار نہیں گڈی زیادہ اچھا ہے۔‘

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ‘آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘

اداکارہ کے اس جواب پر ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کی خواہش پوری کی اور لکھا کہ ’ماشاء اللہ! گڈی اب سپر اسٹار ہے، سپراسٹار گڈی‘۔  ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے گڈی کہنے پر دل کا ایموجی بنا کر بھیجا اور اُسی کے ذریعے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں