اشتہار

کرونا وائرس کا پاکستان میں خطرہ ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پاکستان میں خطرہ موجود ہے، کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرسز کی فیملی ہے، یہ وائرس کی پانچویں قسم ہے، پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس 18 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جن کو ہوا ہے وہ چین کا دورہ کرچکے ہیں، کرونا وائرس کا مرکز چین ہے، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، چین نے ووہان شہر کو قبضے میں لے لیا ہے، ووہان سےکسی شخص کو باہر نہیں آنے دیا جارہا، پاکستان میں 50 ہزار کے قریب چینی لوگ کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی پہلی تصویر سامنے آگئی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چینی شہری پاکستان آتے جاتے ہیں اس لیے وائرس کا خطرہ ہے، ووہان میں موجود لوگ ہیں انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں، جو چینی باشندہ پاکستان آئے گا تو وائرس کا خدشہ ہے، پاکستانی 500 سے زائد طلبہ ووہان میں ہیں، کرونا وائرس پر جلد قابو نہ پایا گیا تو یہ دنیا میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق جن ممالک کی زیادہ تیاری تھی وہاں زیادہ کیسز ہوئے، ڈینگی سے متعلق ہم نے بہترین انتظامات کیا، اموات کم ہونے دیں۔

ظفر مرزا کے مطابق کرونا وائرس کا ڈیتھ ریٹ 4 فیصد ہے، مطلب 100 لوگوں کو کرونا وائرس ہے تو اس میں چار لوگ مرجائیں گے، پاکستان میں اس وقت کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں