تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

شکاریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ جنگلی حیات نے بڑا اعلان کردیا

جکارتہ : انڈونیشین حکام نے مگرمچھ کے گلے میں پھنسے ٹائر کو نکالنے والے شکاری کو انعام سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر راساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے وطی سلاویسی میں دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے مگرمچھ کی جان خود خطرے میں پڑگئی ہے۔

پارک میں موجود مگرمچھ کے گلے گزشتہ کچھ عرصے سے ٹائر پھنسا ہوا ہے جس کے باعث 13 فٹ لمبے مگرمچھ کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا کی جنگی حیات کے حکام نے مگرمچھ کو مشکل سے نجات دلانے والے شکاری کےلیے انعام کا اعلان کیا ہے تاہم ساتھ میں شرط عائد کی ہے مگرمچھ کو بغیر نقصان پہنچائے اس کے گلے سے ٹائر نکالنا ہے۔

حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب مگرمچھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ مشکل سے سانس لے رہا ہے اور اس کوشش کے دوران وہ ہانپ بھی رہا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مگرمچھ کو گلے میں ٹائر پھنسنے کی وجہ سے سانس لینے میں کس قدر دشواری کا سامنا ہے اور یہ اس کی زندگی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

ادارے کے چیف نے خبردار کیا ہے کہ یہ اعلان غیر پیشہ ور افراد کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ صرف ان کے لیے ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں۔

انڈونیشیا کے اس صوبے میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ ہاسمونی ہاسمر کا کہنا تھا کہ ‘ہماری عام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مگرمچھ کے قریب نہ جائیں’۔

Comments

- Advertisement -