اشتہار

شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کے لیے بری خبر، اطلاق 2 فروری سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے رہائشیوں کے لیے بری خبر ہے کہ اب انہیں شینگن ویزا حاصل کرنے کے لیے 20 یورو اضافی فیس دینا ہوگی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شینگن ویزا سے یورپ کا سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو 60 کی جگہ اب 80 یورو فیس ادا کرنا ہوگی، نئی فیس کا اطلاق دو فروری سے ہوگا۔

دبئی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’2 فروری 2020 سے شینگن ویزا کے لیے 60 کی جگہ 80 یورو فیس ادا کرنا ہوگی جو تقریبا 328 درہم بنتی ہے، 6 سال سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں کی ویزا فیس 40 یورو یعنی 164 درہم ہوگی‘۔

- Advertisement -

وی ایف ایس گلوبل کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو اضافی فیس لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چھ سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران متحدہ عرب امارات کے 68 ہزار شہریوں نے اپریل سے اگست کے دوران شینگن ویزا حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق شینگن ویزا رکھنے والے افراد کو چاہیے یورپین یونین میں شامل کسی بھی ملک میں مختصر قیام ہی کیوں نہ کرنا پڑے اُسے بھی 80 یورو فیس ادا کرنا ہوگی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 13 ہزار 800 روپے بنتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں