اشتہار

پالتو جانوروں سے کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر چینی شہری نے اپنے گھر سے پالتوں کتے نکال کر باہر پھینک دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی شہر ژیانگو میں پیش آیا، جہاں شہری کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے گھر سے نکال کر دور دراز علاقے میں پھینک آیا، تاہم متعلقہ ادارے نے جانوروں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔

چینی انتظامیہ نے ملک بھر میں پالتو جانور پالنے سے بھی گریز کرنے کا کہا ہے۔ جبکہ بازاروں میں جنگلی جانور کے فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جاچکی ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف مارکیٹوں میں جانوروں کی فروخت جاری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اس امر کی تصدیق نہیں کہ بلی اور کتے یا پھر دیگر جانوروں کے ذریعے کروناوائرس کا آغاز ہوا، اور نہ ہی اس رپورٹ کی تصدیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چمگادڑ کے ذریعے کروناوائرس کا جنم ہوا۔

کروناوائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے یارو مدد گار کئی سارے کتے کے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔

خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں