اشتہار

پیرا شوٹ نہ کھلنے پر اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں اسکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں اسکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے پر ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا، اسکائی ڈائیور کی شناخت 30 سالہ اسٹیفن ایریکسن کے نام سے ہوئی ہے۔

اسٹیفن ایریکسن ڈنمارک کا رہائشی تھا جس نے چونبوری کے ضلع سری رچا میں اسکائی ڈائیونگ کے لیے جہاز سے چھلانگ لگائی تھی لیکن اس کا پیرا شوٹ نہ کھلا اور وہ ہزاروں فٹ بلندی سے زمین پر آگرا۔

- Advertisement -

اسٹیفن کو فوری طبی امداد دی گئی اور اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر میں دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیفن کا پیرا شوٹ آدھا کھلا تھا جبکہ جائے وقوعہ پر موجود بہت سے لوگوں یہ حادثہ رونما ہوتے ہوئے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق جب اسٹیفن زمین پر گرا تو اس کا منہ خون سے لت پت تھا اور اس کی ناک سے بھی خون بہہ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک حادثاتی موت ہے، تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق اسکائی ڈائیونگ سینٹر کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے جنہوں نے بتایا کہ اسکائی ڈائیونگ سے قبل اسٹیفن کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور یہ ٹھیک سے کام کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں