اشتہار

عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کو باقاعدہ نام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈیلیو ایچ او) نے کروناوائرس کو باقاعدہ ایک نام دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے مہلک کروناوائرس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ’’COVID-19‘‘ کا نام دے دیا۔ ڈیلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے جنیوا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اس مہلک وائرس کو نیا نام دیا۔

سائنس دانوں کی عالمی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے ہی وائرس سے متعلق مذکورہ نام پر اتفاق کرلیا تھا جس کا قاعدہ اعلان آج ہوا۔ عالمی ادارہ صحت نے ڈاکٹروں اور ماہرین کو تلقین کی ہے کہ وہ طب کی دنیا میں مہلک وائرس سے متعلق ’’COVID-19‘‘ کا نام استعمال کریں۔

- Advertisement -

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کروناوائرس سے متعلق افواہوں سے گریز کریں۔ ڈبلیو ایچ او گوگل کے ساتھ اس امر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت سربراہ عالمی ادارہ صحت کا مشورہ کرونا وائرس سے متعلق تلاش کیے گئے مواد میں سرچ انجن کے اوپری حصے پر آئے گا۔

کروناوائرس سے متعلق افواہیں، گوگل میدان میں آگیا

خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں