اشتہار

گوگل نے متحدہ عرب امارات کے موبائل صارفین سے خوشیاں‌ چھین لیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ویڈیو کالنگ موبائل ایپلیکیشن ٹو ٹوک کو ایک بار پھر ہٹا دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹایا گیا، دی ورج کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایپلیکیشن ہٹانے کی تصدیق کی گئی مگر انہوں نے اسے ہٹانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

یاد رہے کہ گوگل نے دسمبر میں بھی سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹو ٹک ایپ کو اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام نے کمپنی کے خدشات دور کردیے تھے۔

- Advertisement -

گوگل کی جانب سے کمپنی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے جس کا کسی بھی وقت غلط استعمال ہوسکتا ہے، دوسری جانب ٹوٹک نے وضاحت کی ہے کہ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تمام تفصیلات بالکل محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، پیسے بچانے والی ایپ دوبارہ آگئی

یاد رہے کہ ٹوٹک ایپ متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے، بالخصوص غیر ملکی کارکنان یہ ایپ استعمال کر کے ماہانہ پیسے محفوظ کرلیتے ہیں۔ اب تک گوگل پلے اسٹور سے ایپ کو 20 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس ایپ کو انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنے کے بعد صارف بالکل مفت آڈیو، ویڈیو کال اور میسج بھیج سکتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے کوئی علیحدہ ڈیٹا پیکج نہیں کروانا پڑتا۔

ٹو ٹک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں،  صارفین کے لیے یہ سہولت بھی بالکل مفت حاصل ہے، موبائل ایپ متعارف ہونے کے بعد بہت سے غیرملکی باشندوں نے اس پلیٹ فارم کو جوائن بھی کیا اور دیگر کمپنیوں کی سہولت ختم کروادی تھی کیونکہ دبئی میں چلنے والی دیگر موبائل ایپس انٹرنیٹ‌ کے علاوہ ماہانہ پچاس درہم فیس چارج کرتی ہیں جبکہ صارف کو کال کے عوض ماہانہ 100 درہم اضافی ادا کرنا پڑتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں