جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 1588 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 91 ہزار 230 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 78 ہزار 215 روپے تک پہنچ گئی۔

آج 18 فروری 2020 کے بھاؤ

فی تولہ قیمت : -/ 91,230

دس گرام قیمت: -/ 78,215

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں