اشتہار

مضر صحت مٹھائی بنانے کے کارخانے پر چھاپہ متعدد ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : چھاپہ مار ٹیم نے مضر صحت مٹھائیاں بنانے والے کارخانے میں کارروائی کرکے وہاں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے ایک شکایت ملنے پر سخت کارروائی کی، وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے القریات کمشنری میں غیرلائسنس یافتہ مٹھائی بنانے والا کارخانہ سیل کرتے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مٹھائی سازی کا غیر قانونی کارخانہ رہائشی مکان میں قائم کیا گیا تھا، چھاپہ کے وقت دیکھا گیا کہ جس مقام پر مٹھائی تیار کی جاتی تھی وہاں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

- Advertisement -

ملزمان حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی غیر مناسب انداز میں مضر صحت مٹھائیاں بناتے تھے، مٹھائی بنانے کے لیے گوندھا ہوا آٹا اور دیگر سامان بھی کھلا رکھا ہوا تھا جس پر مکھیاں بھنک رہی تھیں، ملزمان پر قانون شکنی کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اشیائے خورونوش تیار کرنے والی دکانوں اور کارخانوں کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے خاص لائسنس جاری کیا جاتا ہے جس کی شرائط مقررہ ہیں اس کے علاوہ اشیائے خورونوش تیار کرنے والے کارکنوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کرانا بھی لازمی ہے۔

اشیائے خورونوش کی صنعت سے منسلک کارکنوں کو میڈیکل کارڈ جاری کیاجاتا ہے جس کے بغیر کوئی کارکن کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے اور فروخت کرنے والی دکانوں یا ہوٹلوں میں کام نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں