تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کرونا وائرس، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو عمرہ ادائیگی سے روک دیا

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکیوں کے بعد اب مقامی شہریوں پر بھی عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت پر عارضی پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی شہریوں اور مکینوں پر عمرہ ادائیگی پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکی کارکنان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زیارت کے لیے مسجد نبوی ﷺ بھی نہ جائیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق مقامی شہریوں پر پابندی کا فیصلہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے خطرات جیسے ہی کم ہوں گے پہلی فرصت میں فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے سعودی عرب جانے پر پابندی میں توسیع

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کی وزارتِ صحت نے بھی تصدیق کی۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ متاثر ہونے والے شہری نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا اور وہ بحرین کے راستے سعودی عرب واپس آیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ جمعرات کو بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ متاثرہ ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے پر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے منگل کو اہم اقدامات کا اعلان کیا جس کے تحت خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور مکینوں کے سعودی عرب میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا فیس کی واپسی، سعودی عرب نے عمر ہ زائرین کی مشکل آسان کردی

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان اور قطر سے آنے والے مسافر چودہ روز تک مملکت میں داخل نہیں ہوسکتے، انہیں اپنے داخلے کے لیے کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

Comments

- Advertisement -