اشتہار

سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے میں‌ دو روز کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے حج درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے توسیع کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی 6 مارچ کے بجائے 8 مارچ تک کی جائے۔

اس سے قبل وزارتِ مذہبی امور نے حج 2020 پر جانے کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے عازمین 6 مارچ تک درخواستیں مقررہ بینکوں میں جمع کرادیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے اہم ہدایت

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار8  مارچ تک حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ارسال کیے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی بینک متعلقہ بینکوں کی برانچز کو ہفتہ اتوار بھی کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ خواہش مند افراد درخواستیں جمع کرواسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

یاد رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں