تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

کراچی :سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائےجاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔

درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

مزید پڑھیں : نوزائیدہ بچوں کے حج پیکج میں گزشتہ 3 سالوں میں دگنا اضافہ

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا تھا ، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی جاری کی تھی ، نئی پالیسی کے تحت اس کا اطلاق 5ستمبر2018 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا، نوزائیدہ بچوں کےحج پیکج میں بھی گزشتہ 3سالوں میں دگنا اضافہ سامنے آیا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرائے کا 10فیصد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -