اشتہار

بھارت میں سرکاری دفتر پر قبضہ ہوگیا، دہشت سے اعلیٰ افسران بھاگنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں سرکاری دفتر پر بندروں نے اپنا قبضہ جما لیا، غصیلے اور غراتے جانوروں نے دہشت دکھا کر اعلیٰ افسران کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اعلیٰ کابینہ کے دفتر پر بندروں کے جھنڈ نے سرکاری افسران کو بھی تگنی کا ناچ نچا دیا، روزانہ کی بنیاد پر بندر مذکورہ دفتر پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

شمالی بھارت میں قائم پنجاب اور ہریانا کے سول سیکریٹری ہیڈ کوارٹرپر بندروں کا حملہ معمول بن چکا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ بندر بالکنی اور کھڑیوں سے دفتر میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث ملازمین کام کرنے سے قاصر ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت پتھروں اور غلیلوں کی مدد سے بندروں پر حملہ کرتے ہیں تاہم یہ مستقل حل نہیں ہے جبکہ سیکریٹری دفتر کے گارڈز بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

بھارت، پولیس آفیسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ بندروں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے، ایک دفعہ تو بندر نے مجھ پر حملہ کرکے میرے کپڑے پھاڑ دیے تھے خوش قسمتی سے خود کو  بچانے میں کامیاب ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں