اشتہار

جہاز میں مسافر کی عجیب وغریب حرکت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

طیارے میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک نوجوان اپنے خیالوں میں گم پیروں کی انگلیوں کو کھرچ رہا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے مزاحیہ قرار دیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیر کی انگلیوں میں خارش ہورہی ہے جس کے باعث وہ مسلسل کھرچ رہا ہے۔ جبکہ دائیں سیٹ پر بیٹھے مسافر نے خفیہ طور پر ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

مسافر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے لاکھوں صارفین نے دیکھ کر مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں