جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، طلبا کے لیے محکمہ صحت کی ایڈوائزری پرعملدرآمد معمہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں طلبا کے لیے محکمہ صحت کی ایڈوائزری پر عملدرآمد معمہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں طلبا کے لیے محکمہ صحت کی ایڈوائزری پر عملدرآمد معمہ بن گیا، ہزاروں اسکول چھوٹے رقبے پر قائم ہیں، 3 سے 4 فٹ تو نجی اسکول میں ڈیسک کی لمبائی ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے، نجی اسکولوں کے پاس طلبا کو 3 فٹ فاصلے پر بٹھانے کے انتظامات نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر سرکاری اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت نہیں ہے، بچے ایک ساتھ اسکول وین میں جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: طلبہ کیلیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق 15سے20دن پہلےبیرون ممالک سےآنے والے بچے اسکول نہ آئیں، کسی طالبعلم یااسٹاف میں وائرل کی علامات ہیں تو اسکول میں داخلہ منع ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ وہ طالبعلم بھی اسکول نہ آئیں جس کے عزیز و اقارب 15دن پہلے بیرون ملک سے آئے ہوں، سانس کےامراض میں مبتلا افراد کا بھی اسکول میں داخلہ منع ہے۔

ہدایات کے مطابق تمام طلبہ کا ہجوم والی جگہوں پر جانا ممنوع ہے، طلبہ ایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں،کھانسی اورچھینک کے درمیان منہ ضرور ڈھانپیں۔

ایڈوائزری کے مطابق تمام طلبہ صابن ، سینٹائزر اور پانی کا استعمال کریں، تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ڈیسک کا قیام ضروری ہے اور طلبہ معلومات کیلئےکوروناوائرس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں