اشتہار

گیارہ بطخوں کی مثالی دوستی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر آپ نے انسانوں کی دوستی کے بارے میں تو سُنا ہوگا مگر اب ایسی بطخیں سامنے آئی ہیں جو علیحدہ علیحدہ گھروں‌ میں‌ رہنے کے باوجود روزانہ ایک دوسرے کا انتظار کرتی ہیں اور ایک ساتھ ہی تفریح کے لیے نکلتی ہیں۔

پیپلز ڈیلی چائنا کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطخیں ایک مقام پر جمع ہوکر ایک ساتھ گروپ کی صورت میں آگے بڑھتی ہیں اور وہ سارا دن گھوم پھر کر اسی مقام پر واپس پہنچتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بطخیں روزانہ صبح کے وقت جمع ہوتی اور پھر تیراکی کے لیے جاتی ہیں جبکہ وہ کھانا پینا بھی ایک ساتھ ہی کرتی ہیں، اگر ان میں سے کسی کا مالک انہیں وہاں سے بھگاتا بھی ہے تو یہ گھوم کر پھر اُسی مقام پر آجاتی ہیں۔

- Advertisement -

پیپلز ڈیلی چائنا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام بطخیں ایک دوسرے کی پڑوسی ہیں اور علیحدہ علیحدہ گھروں میں پل رہی ہیں مگر اُن کی مثالی دوستی سے علاقے کے سب ہی لوگ متاثر ہیں۔

اگر کوئی شخص کسی ایک بطخ کو تنگ کرتا ہے تو گیارہ کی گیارہ بطخیں ایک ساتھ اُس کی جانب بڑھتی اور مزاحمت بھی کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں